Ladder Paradox
فرض کریں ایک لمبی سیڑھی ہے جس کی لمبائی 20 میٹر ہے اور ایک گیراج ہے جس کی لمبائی صرف 10 میٹر ہے۔ عام حالات میں یہ سیڑھی اس گیراج میں کبھی سما نہیں سکتی۔ لیکن اگر یہی سیڑھی روشنی کی رفتار کے قریب رفتار سے گیراج کی طرف دوڑے تو نظریۂ اضافیت کے مطابق اس کی لمبائی سکڑ جائے گی اور باہر کھڑے شخص کو ایسا لگے گا کہ سیڑھی ایک لمحے کے لیے مکمل طور پر گیراج کے اندر آ گئی ہے۔ لیکن اگر سیڑھی پر بیٹھا کوئی شخص یہی منظر دیکھے تو اسے تو گیراج ہی سکڑا ہوا نظر آئے گا۔ پھر حقیقت کیا ہے؟ کیا سیڑھی واقعی گیراج میں سما گئی یا نہیں؟ یہی سوال لیڈر پراڈوکس کہلاتا ہے۔
یہ پراڈوکس آئن اسٹائن کے نظریۂ اضافیت کے ایک........
