Jang Bandi: Akhir e Shab Ke Shab Gazeeda Sahar?
جنگ بندی: آخرِ شب کہ شب گزیدہ سحر؟
انقلاب اور جنگ تاریخ کے نہایت بڑے واقعات میں ہیں اور سیاسی معاشی طاقت کے نظام کو بدل دیتے ہیں۔ انسانی معاشروں میں سیاسی معاشی طاقت کے نظام بہت زیادہ دیرپا ہوتے ہیں اور ان میں جذری تبدیلی صرف انقلاب اور جنگ سے ہی واقع ہوتی ہے۔ جب تک طاقت کے ساتھ تصورات کی حرکیات کو شامل نہ رکھا جائے تو تاریخ کو صرف واقعات سے نہیں سمھجا جا سکتا۔ موجودہ جنگ اور جنگ بندی کوئی واقعات نہیں ہیں بلکہ تاریخ کی کوکھ میں پلنے والے ایک رجحان کا عملی ظہور ہیں۔
1) موجودہ جنگ اصلاً 7 اکتوبر سنہ 2023ء کے فلسطینی حملے سے پیدا ہونے والی صورت حال کا تسلسل ہے۔ ایران پر مسلط کردہ جنگ کا مقصد عرب اور مسلم دنیا میں ابھرتی ہوئی مزاحمت کے منبع تک پہنچنا تھا جو ایران ہے۔ ابھی تک امریکی استعمار کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ جنگ اپنا کوئی بھی بنیادی ہدف حاصل نہیں کر پائی۔
2) ایرانی انقلاب کو اگر thesis (تصور) مان لیا جائے تو ظاہر ہے کہ اس کا anti-thesis (ردِ تصور) امریکی استعمار تھا۔ اسلامی انقلاب سے ایرانی عوام نے اپنی تہذیبی آزادی کی طرف جست کی تھی اور اس کے لیے انھوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ تصور اور ردِ تصور کی پنجہ آزمائی انقلاب کے........
