menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Mere Rooh e Mann

16 0
previous day

کوئی میرے لمبے بالوں کو سراہتا ہے، کسی کو میرے پاؤں پسند ہے تو کوئی میرے ہاتھوں کو چھونا چاہتا ہے، یہ لوگ لمس کے پیچھے اتنے پاگل کیوں ہوتے ہیں؟ لمس ضروری ہے کیا؟ لمس کی آرزو میں کتنے جسم انگڑائیاں لے رہے ہیں، کتنے ذہن ان رنگیں خیالات سے بھرے پڑے ہیں اور کتنے وجود لمس کی شدید چاہ میں کھردرے پڑگئے ہیں۔۔ مجھے ان تمام انسانوں کے لئے دکھ بھی ہوتا ہے، ان پر ترس بھی آتا ہے اور ان پر رشک بھی کرتی ہو کہ جنہیں کسی کے لمس تک دسترس نہیں۔ یہ مت پوچھو کہ میں بہ یک وقت تین مختلف طرح کے احساسات سے کیوں کر گزرتی ہوں لیکن میں اتنا کہوں گی کہ کسی خواہش کے ادھورے رہ جانے میں ہی اس کی جاودانی ہے، خواہش کی تکمیل اس کی موت ہوتی ہے اور موت سے بڑھ کر کوئی بلا، کوئی اذیت اور کوئی دکھ نہیں۔

تم کہتے ہو نا کہ "جس کے پاؤں خوبصورت نہ ہو وہ خوبصورت ہو ہی نہیں سکتی" لیکن کچھ پاؤں کچھ چہروں سے خوبصورت ہوتے ہیں اور کچھ چہروں پہ ہزاروں خوبصورت پاؤں قربان! لیکن مجھے اپنے پاؤں اپنے چہرے اور اپنے انگ انگ پہ تب ہی ٹوٹ کے پیار آتا ہے جب تم مجھے سراہتے ہو........

© Daily Urdu (Blogs)