Khuda Eman Salamati Rakhe
آسمان گرج رہا ہے نہ جانے کون ہے جسے وہ ڈرانا چاہ رہا ہے۔ آسمان کی گرج سن کے بالکل ایسے لگتا ہے جیسے کوئی بڑا کسے چھوٹے کو اس ڈر سے ڈانٹ رہا ہو کہ وہ بگڑ نہ جائے، کہیں عزت مٹی میں نہ مل جائے اور چھوٹا سر جھکائے بوجھل دل سے سن رہا ہوں۔ یہ چھوٹے بھی عجیب ہوتے ہیں، بڑے دل گردے والے ہوتے ہیں۔ کسی کمزور لمحے میں دل یا گردہ فیل ہو جائے تو چودہ چھوڑئیے اٹھائیس طبق روشن ہو جاتے ہیں۔
پھر لگتا ہے بے عزتی ہوگئی لیکن یہ عزت اتنی ضروری کیوں ہوتی ہے؟ ہیرے جیسے لوگ........
