Surmai Shamein, Lahore Ki Smog Aur Thappar Ke Badle Thappar

سرمئی شامیں، سموگ میں ڈوبا لاہور اور تھپڑ کے بدلے تھپڑ

ابھی کل ہی کی بات ہے جب میں اپنے دوست عامر سہیل مٹو کے ساتھ چائے کے ڈھابے پر کٹلری کی کھڑکھڑاہٹ اور لوگوں کے شور کے درمیان زندگی کی تلخیوں پر بات کر رہا تھا۔ ہم ابھی بیٹھے ہی تھے کہ عامر سہیل مٹو نے پیالی میز پر رکھی اور میری توجہ شام کے وقت ڈوبتے ہوئے سورج کی طرف مبذول کروائی۔ اس نے فضا میں پھیلی دھندلی روشنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بڑی معصومیت سے کہا، "استاد جی وہ دیکھیں سورج کے غروب ہونے کا منظر، جیسے سرمئی شامیں ہوں!"

عامر سہیل مٹو مجھے شام کا وہ ڈوبتا ہوا منظر دکھاتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ "استادجی! وہ دیکھیں سورج ڈوب رہا ہے اور پرندے اپنے گھونسلوں کو جا رہے ہیں، یہ ہیں وہ سرمئی شامیں جو ہوا کرتی تھیں مگر اب کہاں!" اس کی بات سن کر جب میں نے اوپر دیکھا تو دل اداس ہوگیا۔ ایک وقت تھا جب پنجاب کی یہ سرمئی شامیں رومانیت، چائے کی گرم پیالی اور بیتے دنوں کی خوبصورت یادوں کا پتہ دیتی تھیں۔ ہوا میں ہلکی سی خنکی ہوتی تھی، ڈوبتے سورج کی دھیمی سونا اگلتی روشنی دلوں کو گرماتی تھی اور پرندوں کی ڈاریں اپنے گھروں کو واپس لوٹتی تھیں۔ یہ سب مل کر دل کو اک عجب سا سرور دیتے تھے۔ شاعر اسی سرمئی شام کے سحر میں غزلیں لکھتے تھے اور عام انسان دن بھر کی تھکن بھول کر اس خوبصورتی کا لطف اٹھاتا تھا۔ لیکن اب وہ شامیں ماضی کا قصہ بن چکی ہیں۔

مگر افسوس! اب ہمارے لاہور کی وہ دلکش سرمئی شامیں کہیں کھو گئی ہیں۔ اب شام ہوتے ہی جو چیز چاروں طرف پھیلتی ہے، وہ قدرت کی خوبصورت دھند نہیں بلکہ زہریلی سموگ کی ایک کالی اور گھٹی ہوئی........

© Daily Urdu (Blogs)