5 Hazar Ke Note Par Nawaz Sharif Ki Tasveer |
پانچ ہزار کے نوٹ پر نواز شریف کی تصویر
لیگی راہنما ارشد ملک نے پانچ ہزار کے نوٹ پر قائداعظم کے ساتھ نواز شریف کی بھی تصویر لگانے کا مطالبہ کر دیا ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکہ کرنا ایسا کارنامہ ہے کہ ان کو یہ اعزاز ملنا چاہیے۔
اگر ان کو نواز شریف بے حد پسند ہیں تو ان کی پسند اور نا پسند ان کی ذات تک محدود رہنی چاہیے۔ پسند یا نا پسند کو اس حد آگے لے جانا کہ اس کو بلندیوں پر پہنچا دیا جائے، یہ شخصیت پرستی ہے۔ حضرت عمر نے خالد بن ولید کو معزول کیا تھا اس کی وجہ ان کی کوئی غلطی نہیں تھی بلکہ فتح کا لفظ حضرت خالد بن ولید کے ساتھ مشروط ہوگیا تھا، حضرت عمر کا کہنا تھا کہ کامیابی اور ناکامی کا تعلق، اللہ پر یقین اور سخت محنت کا نتیجہ ہوتی ہے، اس کو شخصیتوں سے مشروط نہیں کیا جا........