menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Khaane Aur Dikhane Ke Daant

40 0
05.11.2026

کھانے اور دکھانے کے دانت

خلیجی ممالک میں دولت کی فراوانی اکثر ایسے مناظر پیش کرتی ہے جو دنیا بھر کے لیے حیرت کا باعث بنتے ہیں۔ ایسا ہی ایک منفرد واقعہ حال ہی میں منظرِ عام پر آیا جہاں ایک عرب شخص نے نہ صرف خود سونے کی چینز، گھڑی اور دانت پہنے ہوئے تھے بلکہ اُس کے پالتو اونٹ کے بھی سونے کے دانت لگائے گئے تھے۔ یہ تصویر ایک پیٹرول پمپ پر لی گئی ہے جہاں یہ صاحب اپنے اونٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دونوں کے چہروں پر ایک جیسی "گولڈن سمائل" ہے۔ اونٹ کے دانتوں پر خصوصی طور پر سونے کی ملمع کاری کی گئی ہے، جو نہ صرف اس کی اہمیت اور "شان" کو ظاہر کرتی ہے بلکہ مالک کی دولت اور اندازِ زندگی کا بھی عکس ہے۔

ماہرین کے مطابق اونٹوں کے دانتوں پر سونے کی تہہ چڑھانا صرف ایک فیشن نہیں بلکہ خلیجی ثقافت میں جانوروں کے ساتھ محبت اور شان و شوکت کا مظاہرہ بھی ہے۔ بعض لوگ مہنگی نسل کے اونٹوں کو زیورات سے آراستہ کرکے مقابلوں اور میلوں میں پیش کرتے ہیں۔ یہ واقعہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ دنیا دو انتہاؤں میں بٹی ہوئی ہے، ایک طرف وہ لوگ جن کے اونٹ بھی شاہی زیورات پہنتے ہیں اور دوسری طرف وہ جنہیں اپنے بچوں کے لیے دودھ تک میسر نہیں۔ اہم، اس تصویر نے سوشل میڈیا پر جہاں دلچسپی اور تفریح پیدا کی، وہیں بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک تلخ یاد دہانی بھی بن گئی ہے کہ محاورا شاید اب بدل چکا ہے "ہاتھی کے دانت دکھانے اور مگر کھانے کے اور "کی جگہ اب اونٹ کے دانت کھانے اور دکھانے کے ایک ہی ہوتے ہیں۔

کہتے ہیں کہ "ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور"........

© Daily Urdu (Blogs)