Hamdardi Ke Doghle Mayarat |
ہمدردی کے دوغلے معیارات
جاپان کے چڑیا گھر میں چھ ماہ کے بندر کی ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے۔ بندر کے بچے کو اپنی ماں میسر نہیں ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اس کی تنہائی اور ممتا کی تلاش کو دیکھتے ہوئے اسے ایک کھلونا بھالو دے دیا جسے وہ اپنی معصومیت میں ماں ہی سمجھتا ہے۔ جب دوسرے بندر اسے تنگ کرتے ہیں تو وہ اس کھلونے کی آغوش میں پناہ لیتا ہے اور ہر وقت اس کھلونے کو اپنے ساتھ لئے پھرتا ہے۔ اس بچے کی بے بسی، تنہائی اور ممتا کے وجود کی کمی نے بہت سے لوگوں کو رلا کے دکھ دیا۔ جب سے سوشل میڈیا پر اس بندر کی ویڈیوز نشر ہوئی ہیں، کئی متمول میڈیا انفلوئینسرز نے اسے گود لینے کی خواہش کا........