Dawood, Isfahani, Valika Aur Wakeel
داؤد، اصفہانی، ولیکا اور وکیل
قیامِ پاکستان کے پیچھے دو وکلا تھے، جناح کا آہنی عزم، قانونی تدبر اور جہدِ مُسلسل اور اقبال کا پھونکا جذبہ تھا۔ قیام پاکستان کے بعد اسے کاروباری برادری اور چند مخلص لوگوں نے پیروں پر کھڑا رکھنے میں اہم تر کردار ادا کیا۔ سو پاکستان آج بھی وکلا اور کاروباری برادریوں کے احسانات کا مقروض ہے۔
آج اخبار ڈان میں محترمہ دُریہ قاضی کے تحریر کردہ مضمون کا ابتدائی حصہ پیشِ خدمت ہے۔
"ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن نے کانگریس کے رہنما جواہر لعل نہرو سے کہا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر قابلِ بقا نہیں اور چھ ماہ کے اندر گھٹنوں کے بل چلتا ہوا دوبارہ ہندوستان میں شامل ہونے کی درخواست کرے گا۔ ان کے الفاظ تھے:
"انتظامی اعتبار سے یہ ایک مستقل عمارت اور خیمے کے درمیان فرق جیسا ہے۔ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، ہم ایک خیمہ کھڑا کر رہے ہیں"۔
اس خیال کے پیچھے ایک مضبوط منطق موجود تھی۔ پاکستان پہلے سے قائم کوئی........
