Ventilator Ki Gu Gu Aur Insan Ki Toota Hua Ghuroor |
وینٹی لیٹر کی گو گو اور انسان کا ٹوٹا ہوا غرور
ہسپتال کی خاموش راہداریوں میں جب رات گہری ہونے لگتی ہے تو ایک عجیب سی آواز فضا میں گونجتی رہتی ہے۔ دیوار پر لگی گھڑی کی ٹک ٹک اور وینٹی لیٹر کی مسلسل گو گو۔ یہ آوازیں عام انسان کے لیے شاید معمول ہوں، مگر اس بستر پر پڑے انسان کے لیے یہ زندگی اور موت کے درمیان کھینچی گئی ایک باریک لکیر بن جاتی ہیں۔
انسان واقعی عجیب مخلوق ہے۔ کبھی اپنی طاقت، دولت، اختیار اور علم پر ایسا ناز کرتا ہے جیسے کائنات کا مالک ہو۔ وہ بھول جاتا ہے کہ اس کی سانس بھی اس کی........