Paharon Mein Dafan Cheekhein

گلگت بلتستان اپنی قدرتی خوبصورتی، پُرسکون وادیوں اور بلند و بالا پہاڑوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے، مگر ان حسین پہاڑوں کے درمیان ایک ایسی خاموش اذیت بھی پل رہی ہے جس نے پورے معاشرے کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ برسوں میں خصوصاً نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک سنگین سماجی اور انسانی بحران کی صورت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز گلگت شہر میں ایک اور نوجوان کی خودکشی نے اس تلخ حقیقت کو دوبارہ نمایاں کردیا کہ یہ مسئلہ اب محض انفرادی واقعات تک محدود نہیں رہا بلکہ اجتماعی توجہ اور فوری اقدامات کا متقاضی ہے۔

کسی بھی انسان کا اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ اچانک نہیں ہوتا۔ اس کے پیچھے ذہنی دباؤ،........

© Daily Urdu (Blogs)