Naujawan Sahafi Ki Taveel Azmaish |
نوجوان صحافی کی طویل آزمائش
گلگت بلتستان کے نوجوان صحافی عدنان راوٹ کی گرفتاری اور مسلسل جسمانی ریمانڈ نے صحافتی حلقوں میں بے چینی اور کئی اہم سوالات کو جنم دیا ہے۔ ایک فرضی فہرست جاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے صحافی کو پہلے ایک ماہ کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، پھر مزید وقت طلب کیا گیا اور اب دوبارہ گیارہ روزہ ریمانڈ دیے جانے پر تشویش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
قانون اپنی جگہ اہم ہے اور اگر کسی فرد پر ریاستی اداروں یا عوام میں بے چینی پھیلانے کا الزام ہو تو تحقیقات ہونا بھی ضروری ہیں۔ لیکن کسی بھی مہذب اور آئینی معاشرے میں تحقیقات کے ساتھ ساتھ انسانی وقار، بنیادی حقوق........