Taluqat, Tanazat Aur Dabay Hue Sawalat

تعلقات، تنازعات اور دبے ہوئے سوالات

پاکستان میں جب بھی کسی معروف شخصیت سے جڑا کوئی تنازع منظرِ عام پر آتا ہے تو سوشل میڈیا، ٹی وی چینلز اور عوامی حلقوں میں فوری طور پر ایک ہنگامہ برپا ہو جاتا ہے۔ حالیہ دنوں ثاقب چدھڑ اور مومنہ اقبال سے متعلق جاری بحث بھی اسی نوعیت کی ایک مثال بن چکی ہے۔ اس معاملے پر ہزاروں تبصرے کیے جا رہے ہیں، ویڈیوز بن رہی ہیں، تھریڈز لکھے جا رہے ہیں اور ہر شخص اپنی سوچ کے مطابق کسی ایک فریق کو قصوروار یا مظلوم ثابت کرنے کی کوشش میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔ لیکن دلچسپ اور تشویشناک پہلو یہ ہے کہ اس پورے شور میں ایک بنیادی سوال مسلسل دبایا جا رہا ہے۔

لبرل اور سیکولر حلقے اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے زیادہ تر اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ "زیادہ غلط کون تھا؟"۔ کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ مرد نے طاقت اور اثر و رسوخ استعمال کیا، کوئی عورت کو مظلوم قرار دے رہا ہے، کوئی تحائف اور مراعات کے ذکر کو جذباتی استحصال سے جوڑ رہا ہے، جبکہ کچھ لوگ اس معاملے کو صرف ایک "ٹاکسک ریلیشن شپ" کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ گویا مجموعی طور پر پورا بیانیہ اسی بنیاد پر کھڑا کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان واقعی ایک نجی اور قریبی تعلق موجود تھا۔

یہاں ایک اہم بات واضح کرنا ضروری ہے کہ بغیر ثبوت کسی پر کوئی اخلاقی، شرعی یا قانونی الزام لگانا درست نہیں۔ نہ کسی کی کردار کشی جائز ہے اور نہ ہی افواہوں کو حقیقت سمجھ لینا مناسب ہے۔ تاہم جب خود مختلف حلقے اس تعلق کو حقیقی مان کر اس پر........

© Daily Urdu (Blogs)