menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

8 Zil Hajj: Jab Hussain Ne Makka Chora

17 0
25.05.2026

آٹھ ذی الحجہ: جب حسینؑ نے مکہ چھوڑا

مکہ، جہاں ہر سال لاکھوں قدم عبادت کی نیت سے اکٹھے ہوتے تھے، اس روز ایک عجیب بےچینی اپنے دامن میں چھپائے ہوئے تھا۔ خانۂ کعبہ کے گرد طواف جاری تھا، لبیک کی صدائیں فضا میں تیر رہی تھیں، احراموں کی سفیدی دور تک پھیلی ہوئی تھی، مگر ان سفید چادروں کے بیچ کہیں سازش کے سیاہ دھبے بھی گردش کر رہے تھے۔ حرم کی دیواریں خاموش تھیں، لیکن ان کی خاموشی میں ایک اضطراب چھپا تھا، جیسے وہ جانتی ہوں کہ چند ساعتوں بعد تاریخ کا دھارا بدلنے والا ہے۔

ساٹھ ہجری کا سورج عرب کی تپتی ریت پر یوں اترا تھا جیسے آسمان نے آگ کے الاؤ زمین پر رکھ دیے ہوں۔ مکہ و مدینے کی گلیوں میں ابھی اذانوں کی بازگشت باقی تھی، مگر دلوں میں خوف کے سائے اترنے لگے تھے۔ بازار آباد تھے، قافلے چل رہے تھے، کھجوروں کے باغ لہلہا رہے تھے، مگر فضا میں ایک انجانا اضطراب تیر رہا تھا، جیسے وقت خود کسی بڑے سانحے کے انتظار میں سانس روکے کھڑا ہو۔

لوہاروں کی دکانیں ان دنوں غیر معمولی طور پر روشن تھیں۔ دہکتے انگاروں پر لوہا سرخ ہوکر چیخ اٹھتا اور ہتھوڑے کی ضربیں رات کے........

© Daily Urdu (Blogs)