menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Awami Aghlat Aur Pakistani Pasti

15 0
27.05.2026

عوامی اغلاط اور پاکستانی پستی

پاکستان ایک آزادی کی کڑیوں میں جکڑا غلام ملک۔ کیا صرف یکطرفہ نااہلی کا نتیجہ ہے؟ اس سوال پر غور کرنا ہوگا۔ پاکستان کو آج آزاد ہوئے ایک عرصہ گزر چکا ہے۔ مگر حالات ہیں کہ آزادی کی راہ میں رکاوٹ بنے اب بھی عوام کو چڑا رہے ہیں۔ ہر دور کی کہانی ایک سی معلوم ہوتی ہے۔ ہر خبر "پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے"کے گرد گھومتی ہے۔ تمام کڑیاں نازک سے نازک تر معلوم ہوتی ہیں۔ ان ناکامیوں کا دوش ہم نے ہمیشہ حکومت اور اداروں کو دیا ہے۔ مگر ایک اہم پہلو یعنی عوامی کردار کے پاکستانی حالات پر اثرات پر کبھی بات نہیں کی۔ جیسا کہ مقولا ہے کہ (تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے) یعنی جہاں حکومت کی نااہلی نے ہمیں ان حالات کا تحفہ دیا وہاں عوام نے بھی بھرپور اپنا کردار ادا کیا۔

سو جن عوامی اغلاط نے ہمیں اس نہج تک پہنچایا ہے وہ ذیل ہیں۔ (جھوٹ، چوری، قانون کا مذاق)۔

جھوٹ ایک ایسا مرض ہے، جو معاشرے کے معاشرے نگل جاتا ہے۔ جس کا پھیلاؤ کرونا وائرس کی طرح کچھ عرصے میں ہی ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے علاقے تک اپنے رنگ دکھاتا جاتا ہے۔ جو گناہگار اور بے گناہ میں فرق نہیں کرتا اور ہر سو اپنے اثرات دیکھاتا ہے۔ پاکستان کی تباہ کاریوں میں جھوٹ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ لوگوں نے چند روپیوں کی خاطر ایک دوسرے سے زیادتی کو اپنا شیوہ ہی بنا لیا ہے اور جھوٹ کو اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔ جھوٹ کا یہ سفر ایک دم شروع نہیں ہوتا۔ بلکہ پیدائش سے لے کر زندگی کے خاتمے تک ایک باب کی طرح........

© Daily Urdu (Blogs)