Eman, Yaqeen Aur Zimmedari Ki Raat |
شبِ معراج اسلامی تاریخ کی عظیم ترین راتوں میں سے ایک ہے۔ یہ وہ مقدس رات ہے جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کو ایک ایسا روحانی سفر عطا فرمایا جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ یہ رات صرف ایک معجزہ نہیں بلکہ ایمان کو تازہ کرنے، فکر کو جھنجھوڑنے اور عمل کی یاد دہانی کا پیغام بھی ہے۔
معراج کا واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب نبی کریم ﷺ شدید آزمائشوں سے گزر رہے تھے۔ حضرت خدیجہؓ اور حضرت ابو طالبؓ کا انتقال ہو چکا تھا۔ مکہ میں مخالفت عروج پر تھی۔ طائف میں اذیت دی گئی۔ ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کو عزت اور تسلی عطا فرمائی۔ یہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ مشکلات کے بعد اللہ کی مدد ضرور آتی ہے۔ اس سفر کا آغاز مسجدِ حرام سے ہوا۔ نبی کریم ﷺ کو مسجدِ........