menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shikwa: Allama Iqbal Ki Nazm Ka Mukhtasar Taruf (1)

21 0
23.05.2026

شکوہ: علامہ اقبال کی نظم کا مختصر تعارف (1)

ہمارے بچپن میں اقبال کا اخباروں اور ٹی وی پر بڑا چرچا تھا۔ اردو ادب میں ان پر مضمون لکھنے کیلیے تھوڑا بہت پڑھا۔ پھر ہم بھی معاش کی بیل گاڑی میں جت گئے۔ چند سال پہلے پیرنٹنگ کے ایک کورس میں کسی نے علامہ کا ذکر چھیڑا تو سب احباب، دوست اقبال کا نام سن کر خوب چہکے اور پھر جب مربی نے نشست سنبھالی تو سب چہکنے والے ماند پڑ گئے۔ دل نے کہا کہ مربی کے ساتھ ان لمحوں اور صحبت کو غنیمت جانو۔ کل کا کسے معلوم ہے۔ یہ منظر بھی شاید نہ رہے۔ بقول مربی علامہ اقبال کی مشہور نظم "شکوہ" اردو شاعری اور اسلامی فکر میں اہم مقام رکھتی ہے۔

اس نظم سے اقبال کے ابتدائی دور کی فکری سطح اور اخلاص کی بلندی کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ شاعر طبیب بن جائے جس نے بھی اقبال کو حکیم کہا صحیح کہا کہ اقبال کو خدا نے امت کا علاج حکمت سے کرنے کی صلاحیت بخشی تھی۔ اقبال کے ملازمین کا کہنا تھا کہ جب اقبال قران کی تلاوت کرتے تھے تو اوراق آنسووں سے تر ہو جاتے تھے اور بعد میں مصحف کو دھوپ میں رکھ کر سکھایا جاتا تھا۔ یہ بات اقبال کی بیٹی منیرہ نے بھی بیان کی۔

اقبال کا فکری نطام، جذبہ اور اخلاص بہت بلند اور عمیق ہے۔ جسے سمجھنے کیلئے بھی علم و فکر کی بلندی درکار ہے۔ اقبال کے ایک ساتھی غلام رسول مہر نے ان کی رفاقت میں 12-14 سال گزارے اور ان کے ساتھ کئی سفر بھی کرنے کا موقع ملا۔ کلام اقبال کے مستند اور بنیادی مفاہیم بھی بیان کئے۔ جب غلام رسول مہر سے دوستوں نے اصرار کیا کہ اقبال کی اشعار کے بعض مطالب اور تاویل بہت غلط ہیں اور اقبال کے اشعار سے منسلک کئے جانے والے معانی انکی فکر اور سوچ سے بہت دور ہیں اور اقبال کا یہ مطلب تو نہیں ہو سکتا۔ تو غلام رسول مہر پریشان ہو گئے کہ اس کام کا حق کیسے ادا کروں گا۔ پھر انھوں نے مطالب بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم پر اہم کام کیا۔ ان کی اس ساری کاوشوں پر ہم اعتماد اور بھروسہ کر سکتے ہیں کیوں کہ آپ نے اقبال کے رفیق کے طور پر بھی کام کیا۔ انکے ساتھ سفر کرنے کا موقع بھی ملا ان سے براہ راست کلام اور اشعار پر بات کی۔ اس کے باوجود انہوں نے بھی اپنی کم مائیگی کا اظہار کیا۔ یہی رویہ ہمارے........

© Daily Urdu (Blogs)