menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

April Fool Ki Haqiqat

24 0
01.04.2026

ہر سال یکم اپریل کو دنیا بھر میں "اپریل فول" منایا جاتا ہے، جسے بظاہر ہنسی مذاق اور تفریح کا دن سمجھا جاتا ہے۔ لوگ ایک دوسرے سے جھوٹ بول کر، غلط خبریں پھیلا کر یا دھوکہ دے کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ لیکن اگر اس رسم کی حقیقت، اس کا پس منظر اور اس کے شرعی و اخلاقی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے تو یہ معاملہ نہایت سنجیدہ اور قابلِ غور بن جاتا ہے۔

اپریل فول کی اصل تاریخ کےبارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں، تاہم ایک مشہور قول یہ ہے کہ یورپ میں جب پرانے کیلنڈر (جولین کیلنڈر) سے نئے کیلنڈر (گریگورین کیلنڈر) کی طرف تبدیلی کی گئی تو کچھ لوگ اس تبدیلی سے ناواقف رہے اور وہ یکم اپریل کو ہی نیا سال مناتے رہے۔ چنانچہ دوسرے لوگ ان کا مذاق اڑاتے اور انہیں "اپریل فول" (یعنی اپریل کا بے وقوف) کہتے۔

ایک اور قول کے مطابق یہ رسم یورپ کے قدیم تہواروں سے نکلی، جہاں جھوٹ اور فریب کے ذریعے لوگوں کو........

© Daily Urdu (Blogs)