Karachi Ki 2 Behnein Aur 1 Bhai
کراچی کی دو بہنیں اور ایک بھائی
کراچی کروڑوں کی آبادی کا شہر ہے۔ کون ہے جو یہاں نہیں بستا ہے۔ کراچی کی آبادیاں کہیں تو ملی جلی ہیں اور کہیں کسی خاص علاقے، زبان کے لوگ رہتے ہیں مگر اس شہر میں دو بہنیں اور ایک بھائی ایسے ہیں کہ جو ہر جگہ بستے ہیں اور ہر جگہ ہاتھوں ہاتھ لیے جاتے ہیں۔ زبان کوئی بھی بولتے ہوں مگر سب کی زبان ہر ان کا نام ہے۔ اگر آپ کراچی میں رہتے ہیں اور یہ کہیں کہ ان سے نہیں ملے تو سمجھیں آپ کراچی میں نہیں رہتے۔ حال تو یہ ہے کہ جو کراچی ایک دو دن کے لیے آئے وہ بھی ان سے ملے بغیر نہیں جاتا اور پھر اپنے شہر، قصبے یا گاوں جا کر ان سے ملنے کا حال زبانی ایسے سناتے ہیں کہ سننے والوں کی رال ٹپک جاتی........
