menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Hakim Ajmal Khan Ke Shagird Pehalwan Sahab

30 0
05.11.2026

حکیم اجمل خان کے شاگرد پہلوان صاحب

اہم ہونے کا وہم ہر کس و ناکس کو ہے لیکن مرتے مرتے وہ اس عارضہ میں مبتلا نہیں ہوئے۔ وہ تو عام سے بھی عام تھے۔ پیدائش میر کی دلی میں ہوئی۔ تعلیم لے نہ پائے۔ لڑکپن میں اکھاڑے میں جا پہنچے اور پھر حکیم اجمل خان کے شاگرد ہو گئے۔ میرا ذاتی خیال ہے کہ شاگرد نہ ہوئے ہوں گے بلکہ ادویات کی تیاری کے شعبہ سے منسلک ہوں گے لیکن پہلوان صاحب کا دعوی، شاگردی کا ہی رہا۔ اب بتائیے پہلوان صاحب کے کہے کا کون انکاری ہو۔ 1947 میں ہجرت کا دکھ سہا اور مصحفی کے اس شعر کی تفسیر بن کر پاکستان آگئے۔

دلی میں اپنا تھا جو کچھ اسباب رہ گیا ایک دل کو لے کے ائے ہیں اس سرزمیں سے ہم

جب والد صاحب کوثر سلطان پوری نے 1976 میں نئے علاقہ میں اپنا مکان بنوایا تو پہلوان صاحب کو اپنے سامنے والے مکان میں موجود پایا۔ پہلوان صاحب اس وقت بھی 55-60 کے ہوں گے۔ روز صبح اپنی اہلیہ کے ہاتھ کا سلا کپڑے کا تھیلا لے کر شہر جانے کے لئے نکلتے (ایک بات کی وضاحت کردوں کہ ہمارے بچپن اور لڑکپن میں شہر سے مراد صدر ٹاور اور اس کے آس پاس کا علاقہ شہر کہلاتا تھا) اور رات گئے تھکے ہارے واپس آتے۔

پہلوان صاحب تنومند تھے مگر جسم جھولنا شروع ہوگیا تھا۔ چلتے تو ایک پیر میں ہلکا سا لنگ یا ٹیڑھا پن محسوس ہوتا۔ پہلوان صاحب کو ہم نے ہمیشہ لنگی اور شلوکہ/بنیان میں دیکھا۔ شہر جاتے تو اوپر سے ایک کرتا ڈال لیتے۔ پیٹ خاصا باہر تھا جسے بنیان تو بالکل بھی چھپا نہ پاتی۔ بنیان پیٹ سے اوپر ہوجاتی اور گواہی دیتی کہ یہ چھپنے کا نہیں۔ پہلوان صاحب کے سر پر کونے کونے جھالر نما بال رہ گئے تھے مگر پہلوان صاحب نے بالوں کی اس غربت کو کبھی محسوس نہیں کیا۔ قد درمیانہ سے زرا ذیادہ، رنگت گندمی لیکن چہرے پر صاف دلی لکھا تھا۔ ناک بہت موٹی تھی۔ ناک اور اوپری لب کے بیچ خاصا فاصلہ تھا۔ اس لئے پہلوان صاحب نے اس جگہ کو کم کرنے کے لئے ایک لکیر کی طرح مونچھ رکھ لی تھی جیسے کہ لکھتے ہوئے کسی اہم بات کو انڈر لائن کر لیا جاتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے پہلوان صاحب کا قصہ میں بھلا کیوں لے کر بیٹھ گیا۔ ایسے تو کتنے لوگ بسوں اور بازاروں میں مل جاتے ہیں جن پر کوئی نظر ڈالنے کی زحمت بھی گوارا نہیں کرتا اور میں ہوں کہ ان پر مضمون لکھنے بیٹھ گیا ہوں۔ شاید میرے پاس لکھنے کے لئے شخصیات کم پڑ گئی ہیں۔ ایک بات بتاوں اگر میں نے اپنی زندگی میں کسی کے مرنے پر آرٹیکلز لکھے ہیں تو وہ صرف دو شخصیات ہیں۔ ایک جواں سال شاعر صغیر ملال کے انتقال پر جنگ کے ادبی صفحہ پر شائع ہوا اور دوسرا آرٹیکل میری دھرتی، میرے لوگ کے عنوان سے پہلوان صاحب کی رحلت پر ایک میگزین کو مضمون دیا۔ اب آپ سوچ لیں کہ پہلوان صاحب میں تھی وہ خاص بات جو کسی اور پہلوان میں کہاں۔

پہلوان صاحب کی گفتگو شاید ان کی شخصیت کی انفرادیت کا احاطہ نہ کرپائے مگر جو ان کے شخصی اوصاف تھے میں انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔ پہلوان صاحب بالکل بھی پڑھے لکھے نہ تھے، گفتگو میں کبھی لفظی لغزش ہوجاتی جو یقیناََ قابل توجہ نہ تھی مگر انہیں انسانوں کی پرکھ تھی۔........

© Daily Urdu (Blogs)