Wo Maslay Jin Par Kaam Aur Baat Karna Zaroori Hai

وہ مسئلے جن پر کام اور بات کرنا ضروری ہے

پاکستان اس وقت کئی سنگین مسائل کا سامنا کر رہا ہے جنہوں نے عوام کی زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، تعلیمی بحران، صحت کے مسائل اور ذہنی دباؤ جیسے چیلنجز ہر طبقے کو پریشان کر رہے ہیں۔ اگر ہم نے بروقت ان مسائل پر توجہ نہ دی تو آنے والے وقت میں حالات مزید مشکل ہو سکتے ہیں۔

1) مہنگائی اور معاشی دباؤ

پاکستان میں آج سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ روزمرہ کی بنیادی ضروریات جیسے آٹا، چینی، بجلی اور گیس عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔ تنخواہیں وہی ہیں مگر اخراجات ہر روز بڑھ رہے ہیں۔ غریب اور امیر شدید ذہنی دباؤ میں زندگی گزار رہا ہے۔ گھروں کے بجٹ ٹوٹ چکے ہیں اور لوگ بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی قرض لینے پر مجبور ہیں۔ اگر مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو معاشرتی مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔

پاکستان کا نوجوان طبقہ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود روزگار کی........

© Daily Urdu (Blogs)