China Ke Saddar Ka Naye Saal Ka Khitab

چین کے صدر شی جن پنگ کا 2026 کے آغاز پر اپنی قوم سے خطاب محض ایک رسمی پیغام نہیں تھا بلکہ ایک باقاعدہ قومی دستاویز، ایک فکری نقشۂ راہ اور ایک اجتماعی اعتماد کا اظہار تھا۔ انہوں نے نئے سال کی مبارک باد کے ساتھ یہ اعلان کیا کہ چین نے اپنا چودھواں پانچ سالہ منصوبہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ پانچ برسوں پر محیط اس سفر میں انہوں نے اپنی قوم کو بتایا کہ معیشت ایک سو چالیس ٹریلین یوان کے سنگِ میل تک پہنچ چکی ہے، سائنسی و تکنیکی صلاحیتیں نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، دفاع مضبوط ہوا ہے، ماحولیات میں بہتری آئی ہے اور عام آدمی کے احساسِ تحفظ، خوشی اور فائدے میں اضافہ ہوا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ سب آسانی سے حاصل نہیں ہوا بلکہ محنت، استقامت اور اجتماعی قربانیوں کا نتیجہ ہے اور انہوں نے پوری قوم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ اندازِ خطاب دراصل قیادت اور عوام کے درمیان ایک مضبوط رشتے کی علامت ہے، جہاں حکمران صرف وعدے نہیں کرتے بلکہ مکمل شدہ کاموں کا حساب بھی دیتے ہیں۔

اپنے پیغام میں چینی صدر نے 2025 کے تاریخی لمحات کو بھی یاد کیا۔ جاپانی جارحیت کے خلاف جنگ اور عالمی فاشزم پر فتح کی اسّی ویں سالگرہ، تائیوان ریکوری ڈے کا قیام اور ان مواقع کو قومی شعور کی بیداری کے لیے استعمال کرنا، یہ سب اس بات کی دلیل ہے کہ قومیں صرف........

© Daily Urdu (Blogs)