Driver Admin

برسوں پہلے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے الریاض جانا پڑا، اُس زمانے میں نہ سفری سہولتیں آج جیسی تھیں اور نہ جیب ہر وقت ہوائی جہاز کا کرایہ برداشت کرنے کی پوزیشن میں ہوتی تھی، چنانچہ سرکاری بس ہی کو اپنا مقدر سمجھ کر سوار ہو گئے، امید واثق تھی کہ چند گھنٹوں میں الریاض پہنچ جاؤں گا، بس اپنی مخصوص رفتار سے چلتی رہی، گھنٹے گزرتے گئے، راستہ ختم ہونے کا نام نہ لے، لگ بھگ بارہ گھنٹوں پر محیط طویل سفر کے باعث جسم آہستہ آہستہ احتجاج پر اترتا گیا، واپسی بھی بذریعہ بس تھی، مگر ایسا محسوس ہوا جیسے بس نے ہمارے جسم کی بھی مکمل اوورہالنگ کر دی ہو، واپسی تک کمر، ٹانگیں اور باقی تمام جوڑ اپنی اپنی شکایات لے کر بیٹھے تھے، جب گھر واپس پہنچا تو اگلے دو دن چارپائی نے مجھے اپنے قبضے میں رکھا، نہ کہیں جانے کی ہمت، نہ زیادہ دیر بیٹھنے کی سکت، تب سے سرکاری بس کا نام سنتے ہی میرے ذہن میں سب سے پہلے چارپائی آتی ہے!

چند ماہ پہلے حائل سے الریاض جانے کا اتفاق ہوا، جانے کے لیے تو ہوائی جہاز کا سہارا لیا، مگر واپسی پر ٹکٹ نہ ملی، سرکاری بس کا ٹکٹ 200 ریال، سفر کا دورانیہ لگ بھگ بارہ گھنٹے! بڑی بس کی رفتار عموماً 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہوتی، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بس راستے میں موجود ہر درخت، ہر سائن بورڈ اور ہر ریت کے ٹیلے سے باقاعدہ سلام دعا کرتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہو، شروع میں دل نے تسلی دی کہ 12 گھنٹے آخر کتنے ہوتے ہیں؟ دو چار فلمیں دیکھ لیں گے، کچھ پڑھ لیں گے، کھڑکی سے باہر سعودی عرب کے صحرا کا نظارہ کریں گے لیکن انسان ایک ہی نشست پر بیٹھے بیٹھے اپنی زندگی کے تمام گزرے ہوئے فیصلوں پر غور شروع کر دیتا ہے کہ آخر میں نے ہوائی جہاز کی مہنگی ٹکٹ کو مہنگا کیوں سمجھا تھا!

ایک دوست نے تسلی دیتے ہوئے بتایا کہ بطحا ایریا سے حائل واپسی کے لیے ٹیکسی بھی مل جاتی ہے، کرایہ 200 ریال فی کس، یعنی خاصا معقول سودا تھا، دوست نے مزید مہربانی فرماتے ہوئے جنوبی پنجاب........

© Daily Urdu (Blogs)