Double A (Abid Abdullah) Ki Yaad Mein (1)

ڈبل اے (عابد عبداللہ) کی یاد میں (1)

11 نومبر کو واٹس ایپ گروپ میں خبر پڑھی کہ روزنامہ ایکسپریس کے پہلے مینجنگ ایڈیٹر عابد عبداللہ انتقال کرگئے ہیں، حیرت اور دُکھ کی کیفیت طاری ہوگئی، خبر کنفرم کرنے کا کوئی سورس نہیں مل رہا ہے، حالات ایسے تھے کسی سے پوچھا بھی نہیں، پھر فیس بک پر روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر ظفر آہیر نے پوسٹ شیئر کی تو خبر تو کنفرم ہوگئی مگر انتہائی دکھ ہوا، دل اداس کیا ہونا تھا بجھ سا گیا تھا۔

2 مئی 2002ء کو نوائے وقت چھوڑ کر ایکسپریس جوائن کیا تھا، ایاز خان جو کہ نوائے وقت میں بھی میرے باس تھے وہ مجھ سے چند روز قبل ایکسپریس جوائن کرچکے تھے، پھر ڈمی شروع ہوئی، اگست 2002ء میں بطور انچارج ملتان ڈیسک روزنامہ ایکسپریس ملتان شروع کیا، یہ اخباری دنیا کی ایک نئی دنیا تھی، جدید ٹیکنالوجی تھی، ملتان میں دو سٹی پیجز بنتے تھے جبکہ لاہور کے مین نیوز روم سے قومی اور بین الاقوامی خبریں ملتی اور اس میں ہر ڈیسک اپنے علاقے کی خبروں کو فلیش کرکے فرنٹ اور بیک پیج بناتا تھا۔

عابد عبداللہ مینجنگ ایڈیٹر تھے، ان سے کبھی سلام دعا بھی نہیں ہوئی تھی کیونکہ میرا انٹرویو سلطان علی لاکھانی اور سینئر ایڈیٹر جواد نظیر نے کیا تھا جو کہ تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا، عابد عبداللہ انتظامی معاملات دیکھتے تھے اس لئے ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی، ایک بار ملتان کی ایک خبر پر بات ہوئی تو اسکے بعد سلام دعا شروع ہوئی۔

اپریل 2006ء میں روزنامہ ایکسپریس رحیم یار خان سے شروع ہو رہا تھا، میرا دوست جمشید رضوانی ملتان سے آیا ہوا تھا، سجاد جہانیہ اس وقت لاہور میں تعینات تھا، جمشید کی آمد کی خوشی میں دفتر سے چھٹی لی تھی، ہم سب ملتان کے دوست وکیل ریاض گنب کے دفتر میں بیٹھے تھے کہ نیوز ایڈیٹر ندیم فاروقی کا فون آیا کہ کل تم رحیم یار خان جارہے ہو، ایاز صاحب کا آرڈر ہے۔

خیر اگلے روز لاہور سے ٹیم میری قیادت میں رحیم یار خان کیلئے روانہ ہوگئی، وہاں کام سنبھالا اور مقامی سٹاف کو ٹریننگ دینا شروع کی، اگلے روز عابد........

© Daily Urdu (Blogs)