menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

October Ki Hawa Main Aik Qitar

24 0
07.10.2026

اکتوبر کی ہوا میں ایک قطار

اکتوبر کی آمد کے ساتھ موسم میں ایک خاموش سی تبدیلی اترنے لگتی ہے۔ ہوا میں ہلکی سی خنکی، دھوپ میں نرمی اور شاموں میں ایک عجیب سی سنجیدگی محسوس ہونے لگتی ہے۔ شاید موسم کی اسی بدلتی ہوئی کیفیت میں ایک دن میری نظر زمین پر چلتی ہوئی چیونٹیوں کی ایک قطار پر پڑی۔ ننھی ننھی چیونٹیاں اپنے سے کہیں بڑے ذرات اٹھائے ایک ترتیب کے ساتھ آگے بڑھ رہی تھیں۔

میرا بیٹا کچھ دیر انہیں غور سے دیکھتا رہا، پھر معصومیت سے پوچھنے لگا، "ماما! یہ چیونٹیاں کھانا پکڑ کر لائن بنا کر کہاں جاتی ہیں اور کیوں جاتی ہیں؟" میں نے بے اختیار مسکرا کر کہا، "یہ بھی رات کے کھانے کی تیاری کر رہی ہیں، ماما کی طرح۔ "

بات تو میں نے ہنستے ہوئے کہہ دی، مگر اس کے بعد یہی معمولی سا منظر میرے اندر ایک غیر معمولی سوال چھوڑ گیا۔ اگر چیونٹیاں بھی آنے والے وقت کے لیے تیاری کرتی ہیں تو انسان کیوں نہ کرے؟ اور اگر انسان ہر وقت آنے والے کل کی فکر میں مبتلا رہے تو پھر توکل کہاں باقی رہتا ہے؟

قدرت کے اس چھوٹے سے منظر کو دیکھتے ہوئے خیال آیا کہ بعض انواع........

© Daily Urdu (Blogs)