Kutub Khane, Masnoi Zahanat Aur Ilm Par Mashini Yalghar
کتب خانے، مصنوعی ذہانت اور علم پر مشینی یلغار
کبھی کتب خانے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا تھا کہ قارئین زیادہ اور نشستیں کم ہیں۔ آج دنیا کی ڈیجیٹل لائبریریوں کو ایک نئے مسئلے کا سامنا ہے: اب لائبریری میں صرف انسان نہیں، مشینیں بھی آ رہی ہیں۔ ایک انسان ویب سائٹ پر چند صفحات پڑھتا ہے، جبکہ مصنوعی ذہانت کا ایک خودکار بوٹ چند لمحوں میں ہزاروں صفحات اسکین کر سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ علم کے ان ڈیجیٹل ذخائر پر یہ مشینی یلغار کہاں تک جائز ہے؟
IFLA WLIC 2026 کے ایک سیشن میں امریکہ، جرمنی، سنگاپور اور قطر کی قومی لائبریریوں نے AI بوٹس اور ویب اسکریپرز کے بڑھتے ہوئے دباؤ پر اپنے تجربات پیش کیے۔ اس گفتگو سے واضح ہوا کہ یہ کسی ایک ادارے یا ملک کا مسئلہ نہیں، بلکہ ڈیجیٹل لائبریریوں کے لیے ایک عالمی چیلنج بنتا جا رہا ہے۔
مصنوعی ذہانت کو تربیت کے لیے بڑی مقدار میں ڈیٹا درکار ہے، جبکہ لائبریریاں صدیوں سے کتابیں، تحقیقی مواد، تاریخی دستاویزات اور ثقافتی ورثہ محفوظ کرتی آئی ہیں۔ بظاہر دونوں کا تعلق فطری معلوم ہوتا ہے، مگر عوام کے لیے کسی ڈیجیٹل ذخیرے کو دستیاب رکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ خودکار مشینیں اسے بلا روک ٹوک اسکین اور ڈاؤن لوڈ کرتی رہیں۔ یہ صرف ٹیکنالوجی کا مسئلہ نہیں بلکہ قانون، اخلاق، ملکیت اور ادارہ جاتی ذمہ داری........
