menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan He Kyun?

24 0
03.06.2026

گزشتہ چند ہفتوں میں امریکی میڈیا، یورپی میڈیا اور مشرقِ وسطیٰ کے میڈیا میں ایک سوال گردش کر رہا تھا کہ آخر امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار پاکستان ہی کیوں ادا کر رہا ہے؟ آخر پاکستان میں ایسی کون سی بات ہے کہ امریکہ کا صدر بھی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے اور ایران کا صدر بھی پاکستان کی تعریف کر رہا ہے؟ دیکھیے تو سہی، پاکستان اتنا اہم کیسے بنتا جا رہا ہے کہ امریکہ اور ایران دونوں کو پاکستان سے بات کرنی پڑ گئی۔

یہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان کی اہمیت میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جب 28 فروری کو اسرائیل اور امریکہ دونوں نے مل کر ایران پر حملہ کیا تو ان کو لگا تھا کہ ہم ایران میں بھی وینزویلا کی طرح چٹکی بجاتے ہی رجیم چینج کر دیں گے۔ لیکن ان کا یہ خیال اس وقت زمین بوس ہوا جب انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر اور ایران میں موجود ایک گرلز اسکول پر حملہ کرکے 160 سے زائد بچیوں کو شہید کر دیا۔ ایران کی قوم نے جب یہ شہادتیں دیکھیں تو وہ متحد ہوگئی اور سڑکوں پر نکل آئی۔

پھر جب ایران نے امریکہ کے خلیجی ممالک میں موجود فوجی اڈوں پر جوابی حملے شروع کیے اور ایران نے ایک امریکی F-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا، جس کی بعد میں پینٹاگون نے تردید کی، تو ڈونلڈ ٹرمپ کو احساس ہوا کہ یہ تو اسرائیل نے میرے ساتھ دھوکہ کر دیا........

© Daily Urdu (Blogs)