Asal Kamyab Aur Mutmain Shakhs?
اصل کامیاب اور مطمئن شخص؟
زیادہ پرانی بات نہیں، چند ہفتے قبل ہی خاندان میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کا موقع ملا۔ ایک پرانے دوست سے ملاقات ہوئی جو باتوں ہی باتوں میں کہنے لگے کہ میرا کاروبار بھی اچھا جا رہا ہے، دولت بھی آرہی ہے، مگر دل میں ہمیشہ بے چینی رہتی ہے اور سوچتا ہوں کہ اصل کامیاب اور مطمئن شخص کون ہوتا ہے؟
میں نے ان کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھتے ہوئے پوچھا کیا آپ جانتے ہیں ایثار کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کچھ سوچتے ہوئے کہا کہ اگر مل جائے تو شکر کرنا چاہیے اور نہ ملے تو صبر کرنا چاہیے۔ میں نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جی، ہاں! آپ درست کہتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں اکثر لوگ اسی کو ایثار سمجھتےہیں، حالانکہ ایسا نہیں۔ یہ رویہ تو ہماری گلی کے کتےکا ہوتا ہے کہ........
