Mukhbari Ka Aalmi Siasat Mein Kirdar Aur Aaj Ka Iran

مخبری کا عالمی سیاست میں کردار اور آج کا ایران

ایران کی تاریخ ہمیشہ سے داخلی خلفشار اور خفیہ کارروائیوں سے بھری رہی ہے اور حالیہ واقعہ، ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ‌ ای کی ہلاکت، اس پر ایک نیا اور دردناک باب رقم کر گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایران کے سیاسی منظرنامے میں ایک بھیانک تبدیلی ہے بلکہ مخبری اور انٹیلیجنس کی طاقت کا جدید ترین مظاہرہ بھی ہے۔

ایران میں مخبری کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ حماس کے قائد اسماعیل ہنیہ سے لے کر اعلیٰ ایرانی جرنیلوں تک، ہر ایک کی نقل و حرکت، ٹھکانہ بدلنے اور حتیٰ کہ گھر سے نکلنے کے کئی واقعات خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے معلوم کیے جاتے رہے ہیں۔ علی خامنہ‌ ای کی ہلاکت میں بھی یہی سب ہوا۔ امریکی مہارت سے زیادہ اہم کردار انفارمرز اور مخبروں کا تھا، جنہوں نے ٹھیک ٹھیک اطلاع دی کہ رہبر اعلیٰ کے کمپاؤنڈ میں قیادت کا اجلاس کس وقت ہوگا۔ یہاں تک کہ جب حملے کے بعد ملبہ اٹھایا جا رہا تھا، انہی مخبروں نے خامنہ‌ ای کے جسد خاکی کی تصاویر بھی اپنے امریکی رابطوں کو ارسال کر دی، جو اس کارروائی کی منصوبہ بندی میں........

© Daily Urdu (Blogs)