Nafrat Ki Lakeer Mat Khencho |
نفرت کی لکیر مت کھینچو
کتنی عجیب بات ہے کہ لکھنے والوں نے ہمیشہ والدین کو پاک پاوتر اور غلطیوں سے مبرا ہی لکھا۔ میرے پاس آفس آ کر جب لوگ اپنے والدین یا اپنے طاقتور رشتےدار یا بھائی کی ناانصافی بارے بات کرتے ہیں یا فون پر والدین کی عدم مساوات یا زورآور بھائی کی جانب سے زیادتی کی صورت میں جائیداد میں سے یکسر محروم کر دینے بارے بتاتے ہیں تو دل میں ایک ہؤل سا اٹھتا ہے۔ والدین جن کے سینے میں سب سے زیادہ گنجائش ہوتی ہے، جن کی دعائیں رات کی تاریکی میں اولاد کے لئے ستارے گن گن کر مانگی جاتی ہیں، کبھی کبھار انہی ہاتھوں سے ناانصافی کی وہ دیوار کھڑی ہو جاتی ہے جسے وارثت کا تنازعہ کہہ کر عمر بھر بہن بھائی ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں کرتے۔
یہ میرا بار بار کا مشاہدہ ہے۔ عدالت کچہری میں آئے روز ایسے تماشے برپا ہوتے دیکھتا ہوں۔........