Hareem Fatima Aur Abba Ji |
حریم فاطمہ اور ابا جی
زندگی میں بعض لمحے ایسے ہوتے ہیں جو وقت کے سمندر میں ڈوبتے نہیں، ہمیشہ لہروں کی طرح دل کے ساحل سے ٹکراتے رہتے ہیں۔ انسان عمر بھر آگے بڑھتا رہتا ہے مگر کچھ یادیں اس کے قدموں سے لپٹ جاتی ہیں۔ میرے لیے وہ یاد۔۔ میری بیٹی حریم فاطمہ اور میرے ابا جی کی محبت ہے۔
بھائی بہنوں میں سب سے پہلے میری شادی ہوئی تھی۔ شاید اسی لیے گھر بھر کی دعائیں، امیدیں اور خوشیاں میرے آنگن سے جڑی ہوئی تھیں۔ مجھے ہمیشہ سے ایک عجیب سی خواہش تھی کہ اللہ تعالیٰ مجھے سب سے پہلے بیٹی عطا کرے۔ نجانے کیوں مجھے بیٹیاں ہمیشہ رحمت کی صورت محسوس ہوتی تھیں۔ وہ گھر میں صرف پیدا نہیں ہوتیں بلکہ پورے گھر کی فضا بدل دیتی ہیں۔ پھر ایک دن اللہ تعالیٰ نے میری دعا کو شرفِ قبولیت بخشا اور مجھے چاند........