Waswasa Sirf Gunah Nahi Hota

وسوسہ صرف گناہ کا نہیں ہوتا

انسان کو گمراہ کرنے کے لیے ہمیشہ کوئی بڑا گناہ، کوئی کھلا فتنہ یا کوئی واضح برائی درکار نہیں ہوتی۔ کبھی ایک معمولی سا خیال دل میں اترتا ہے، پھر وہ خیال شک بنتا ہے، شک بے چینی میں بدلتا ہے اور بے چینی آہستہ آہستہ انسان کے عمل پر قابض ہو جاتی ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ ہم اکثر اپنے اندر اٹھنے والی ہر آواز کو اپنا خیال سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ ہر خیال ہماری حقیقت، ہماری خواہش یا ہماری مرضی کی نمائندگی نہیں کرتا۔ یہی وہ مقام ہے جہاں انسان کو اپنے باطن کے شور اور اپنے ضمیر کی آواز میں فرق کرنا سیکھنا پڑتا ہے۔

عبادت کے معاملے میں یہ کشمکش اور بھی نازک ہو جاتی ہے۔ ایک شخص نماز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے ذہن میں اچانک یہ اندیشہ پیدا ہو سکتا ہے کہ شاید وضو درست نہیں ہوا، شاید غسل میں کوئی کمی رہ گئی، شاید لباس پاک نہیں، شاید نیت میں نقص تھا۔ وہ دوبارہ وضو کرتا ہے، پھر دوبارہ سوچتا ہے، پھر اپنے عمل کو شک کی نظر سے دیکھتا ہے۔ یوں جو عبادت دل کو سکون دینے کے لیے تھی، وہ ذہنی اضطراب کا سبب بننے لگتی ہے۔ یہاں ایک اہم بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دین انسان کو غیر ضروری شک میں مبتلا کرنے کے لیے نہیں آیا۔ عبادت کا مقصد انسان کو محض مذہبی اعمال کا پابند بنانا نہیں بلکہ اسے اللہ کے سامنے جھکنے والا اور مخلوق کے لیے نرم دل بنانا ہے، نہ کہ انسان کو ایسی باریک الجھنوں میں قید کر دینا جہاں وہ عمل کرنے سے پہلے ہی تھک جائے۔

وسوسے کی ایک خطرناک خاصیت یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جھوٹ کو مکمل جھوٹ کی صورت میں پیش نہیں کرتا۔ وہ سچ کے کسی چھوٹے سے حصے کو پکڑ کر اس میں........

© Daily Urdu (Blogs)