menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Pakistan Ko Badalne Wala Kon?

26 0
13.08.2026

پاکستان کو بدلنے والا کون ہے؟

ہم پاکستانیوں کی ایک عجیب عادت ہے۔ جب ملک کے حالات خراب ہوں تو ہم فوراً کسی اور کی طرف دیکھنے لگتے ہیں۔ حکومت بدل جائے۔ وزیر اعظم بدل جائے۔ کوئی نیا لیڈر آ جائے۔ کوئی ایسا شخص اقتدار میں آ جائے جو آ کر سب کچھ ٹھیک کر دے۔ ہم مہنگائی کی شکایت کرتے ہیں، تعلیم کی خرابی پر افسوس کرتے ہیں، کرپشن کو برا بھلا کہتے ہیں، قانون کی کمزوری کا شکوہ کرتے ہیں اور پھر سوال کرتے ہیں: آخر پاکستان کو ٹھیک کون کرے گا؟

شاید اس سوال میں ہی ہماری سب سے بڑی غلطی چھپی ہوئی ہے۔ ہم پوچھتے ہیں کہ پاکستان ہمارے لیے کیا کرے گا؟ کبھی یہ نہیں پوچھتے کہ پاکستان کے لیے ہم کیا کر سکتے ہیں؟ لیکن اس سوال کا مطلب یہ بھی نہیں کہ ریاست اپنی ذمہ داریوں سے بری الذمہ ہو جائے اور سارا بوجھ عام شہری کے کندھوں پر ڈال دیا جائے۔

ریاست کی ذمہ داری اپنی جگہ، شہری کی ذمہ داری اپنی جگہ۔ ایک ملک صرف حکمرانوں سے نہیں بنتا۔ ملک اپنے شہریوں کے مجموعی کردار سے بنتا ہے۔

ایک استاد اگر اپنی ذمہ داری پوری نہ کرے تو اس کا اثر........

© Daily Urdu (Blogs)