Imran Khan Ka Dehi Khud Kafalat Model
عمران خان کا دیہی خود کفالت ماڈل
پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جب لوگوں کو مرغیاں، بکریاں اور گائیں پالنے، گھریلو سطح پر دودھ اور انڈوں کی پیداوار بڑھانے اور چھوٹے پیمانے پر خود کفالت اختیار کرنے کی ترغیب دی تو بہت سے لوگوں نے اس بات کا مذاق اڑایا۔ سوشل میڈیا پر طنز کیے گئے، لطیفے بنائے گئے اور اس خیال کو ایسے پیش کیا گیا جیسے یہ کسی پسماندہ سوچ کی علامت ہو۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ زیادہ تر ناقدین نے اس تصور کی اصل روح اور اس کی عملی افادیت کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی!
حقیقت یہ ہے کہ یہ خیال نہ تو نیا تھا اور نہ ہی غیر حقیقت پسندانہ۔ دنیا بھر میں غربت کم کرنے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اسی قسم کے ماڈلز کئی دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ استعمال ہو رہے ہیں۔ یہ سوچ اس اصول پر مبنی ہے کہ انتہائی غریب انسان کو صرف امداد یا خیرات نہیں بلکہ ایسا ذریعہ دیا جائے جو مسلسل فائدہ پیدا کرے۔ یعنی ایسا اثاثہ جو خوراک بھی دے، آمدنی بھی پیدا کرے اور وقت کے ساتھ مزید ترقی کا ذریعہ بھی........
