Izzat e Nafs Ke Qaidi Log |
عید الاضحیٰ صرف ایک مذہبی تہوار نہیں بلکہ ایثار، قربانی، محبت اور انسانیت کا عظیم درس ہے۔ یہ دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال اطاعت و قربانی کی یاد دلاتا ہے، جب ایک باپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم پر اپنی سب سے محبوب چیز قربان کرنے کا ارادہ کیا اور ایک بیٹے نے بھی رضا و تسلیم کا اعلیٰ ترین نمونہ پیش کیا۔ یہی وہ جذبہ ہے جو عید الاضحیٰ کو محض خوشیوں کی عید نہیں بلکہ ایمان، وفاداری اور قربانی کی علامت بنا دیتا ہے۔
آج کے دور میں عید الاضحیٰ کا اصل پیغام سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں بلکہ اپنی خواہشات، انا، غرور، نفرت اور خودغرضی کو اللہ کی رضا کے لیے قربان کرنے کا نام بھی ہے۔ اگر انسان اپنے اندر موجود برائیوں کو ختم نہیں کرتا تو محض رسم ادا کر لینے سے قربانی کا حقیقی مقصد حاصل نہیں ہوتا۔
عید ہمیں یہ بھی سکھاتی ہے کہ خوشیاں صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے ہوتی ہیں۔ ہمارے معاشرے میں بے شمار سفید پوش، غریب اور مجبور لوگ ایسے ہیں جو عید کی خوشیوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ کئی گھروں میں بچوں کی خواہشیں ادھوری رہ جاتی ہیں، کئی مائیں خاموشی سے اپنے حالات پر صبر کرتی ہیں۔ ایسے میں صاحبِ استطاعت افراد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود ضرورت مند لوگوں کو نہ بھولیں۔ قربانی کے گوشت کی تقسیم صرف ایک رسم نہیں بلکہ معاشرتی مساوات اور........