Sohail Afridi Ka Dora e Lahore, Pakistani Passport Aur Saal e Nao |
پنجاب محض پانچ دریاوں کی ہی سر زمین نہیں بلکہ یہ زندہ دلان کے طور پر معروف بالخصوص لاہور اور اس نے بشمول کشمیر و گلگت بلتستان چاروں صوبوں کی تہذیبوں کو اپنے اندر سمو رکھا ہے اور مینار پاکستان عظمت و وحدت کی علامت۔ پنجاب وہ شجر سایہ دار کہ جس کی ٹھنڈی چھاؤں اور میٹھا پھل پاکستان کے ہر صوبے کے ہر باسی کے لیے دستیاب۔ اہل پنجاب اتنے وسیع القلب کہ باوجود لاشوں کے تحفوں کے اس نے کسی صوبے کے لیے عصبیت کا ماحول پیدا کیا اور نہ دل تنگ۔
چھوٹے صوبوں کی تند و تیز تنقید پر بھی کبھی اہل پنجاب کے ماتھے پر شکن نہ آئے اور بڑے بھائی کی حیثیت سے اس نے نہ صرف اپنا وقار برقرار رکھا بلکہ چھوٹوں کی تنقید و تشنین کا جواب ہمیشہ خندہ پیشانی سے ہی دیا۔ وجہ پنجاب کی ثقافت کو عظیم صوفیا بابا فرید گنج شکر، بابا بلھے شاہ، میاں محمد بخش، خواجہ غلام فرید اور وراث شاہ و شعرا نے سینچا اور اپنی شاعری سے محبت کے پھول بکھیرے۔ معلوم تاریخ کے مطابق پنجاب 7 ہزار سال سے علم، امن اور تہذیب و ثقافت کا مرکز رہا اور اس نے کئی قدیمی تہذیبوں کے اثرات اہنے اندر سمو رکھے ہیں۔ سادگی کشادہ دلی اور خندہ پیشانی یہاں کے لوگوں کا طرہ امتیاز اور مہمانوں کا اکرام و تکریم ان کی روایت۔
کے پی کے وزیر اعلی سہیل آفریدی پنجاب میں مہمان کے طور پر لاہور پہنچے تو سیاسی مخالفت کو ایک طرف رکھ کر اور اپنے وقار کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں شایان شان تکریم دینا پنجاب حکومت پر لازم تھا کہ سہیل آفریدی اولا پاکستانی پھر........