Israel Ke Zair e Saya Mumkina Ittehad Aur Pakistan

اسرائیل کے زیر سایہ ممکنہ اتحاد اور پاکستان

عالم اسلام بالخصوص پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے بھارت اور اسرائیل کے زیر سایہ دفاعی اتحاد بننے کو تیار اور مبینہ طور پر ایک عرب ملک کی اس اتحاد میں خبروں نے خلیجی ممالک بشمول ایران و پاکستان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایران کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل تمام چالیں چل رہا ہے ایک طرف ایران کے اندر غداروں کی پشت پناہی تو ایران کے سابق حلیف بھارت کے ساتھ ملکر ریشہ دوانیاں۔ اسرائیل اپنے راستے کا کانٹا ایران اور پاکستان کو سمجھتا ہے جبکہ بھارت کی پاکستان دشمنی سے پوری دنیا لطف اندوز ہوتی ہے۔ مسلم دنیا کے خلاف یہ مضبوط دفاعی اتحاد ظاہر ہے پاکستان کے لیے کھلا خطرہ کہ اسرائیل اور بھارت کے عزائم جارحانہ و توسیع پسندانہ جبکہ پاکستان کو مجبورا دفاعی صلاحیت بھرپور رکھنا پڑتی ہیں۔

دو تین ماہ قبل انہی سطور مین اس خدشہ کا اظہار کیا تھا کہ پاک سعودی دفاعی معائدہ کا بھرپور ردعمل آ سکتا ہے اس دفاعی معائدے نے جہاں ایک طرف پاکستان پر ذمہ داری اور دباؤ بڑھایا ہے تو دوسری طرف اس کے بدترین دشمن بھی متحد ہونے جارہے ہیں۔ پھر 10 مئی کے محیر العقول شکست بھارت کو کہاں چین لینے دیتی اس شکست نے اسرائیل و بھارت کی شرپسندانہ سوچ کو مزید مہمیز لگائی۔ یہ بھارت کا جنگی جنون ہی تو ہے کہ جس نے بھارت سے فرانس کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل کرا ڈالی۔ ایک طرف 4.5 جنریشن کے 114 رافیل لڑاکا طیارے........

© Daily Urdu (Blogs)