Ehsas Ke Mansoor Ko Suli Pe Charha Do |
احساس کے منصور کو سولی پہ چڑھا دو
خلد بریں میں روح اقبال اہل پاکستان ہی نہیں امت کی زبوں حالی پر مضطرب و پریشاں ہوگئی کہ قوم کا حال جلیل عالی کی زباں میں کچھ یوں!
کچھ اور مرے درد کے شعلوں کو ہوا دو بے نور ہوئے داغ، اندھیرا ہے ضیا دو
پیچھے غم و اندوہ کے فرعون کا لشکر آگے الم و یاس کا دریا ہے عصا دو
اس شہر میں جینے کی ہے اب ایک ہی صورت احساس کے منصور کو سولی پہ چڑھا دو
اس دور کا سقراط ہوں سچ بول رہا ہوں کیا دیر ہے کیوں چپ ہو مجھے زہر پلا دو
دنیا میں کوئی ایسا شاعر، مفکر نہیں گزرا کہ جس کا پیغام آفاقی، افکار نے جغرافیائی و تہذیبی سرحدیں پار کی ہوں اور ہر قوم کو فکری و نظریاتی توانائی بخشی ہو۔ رجب طیب اردگان ہوں یا شہید علی خامنہ ای، جرمن مستشرقین ہوں یا بنگلہ دیش کے نوجوان جذبوں میں حرارت حضرت اقبال سے ہی لیتے ہیں۔ اقبال نے برصغیر ہی نہیں دنیا کے ہر خطہ کو حریت، آزادی اور خودی سے متاثر کیا مگر حیف کہ پاکستانی قوم حضرت اقبال سے متاثر نہ شیدائی۔
نوجوانوں کو اقبال کے مقام و مرتبہ کا ادراک نہیں اور........