menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Difai Muahida, Haram Ki Pasbani Aur Mashriq Ka Geneva

45 0
10.08.2026

دفاعی معائدہ، حرم کی پاسبانی اور مشرق کا جنیوا

ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین ایک صدی سے زائد کے سرد مہری تھی کہ کم و بیش تمام خلیجی ممالک اس عظیم سلطنت عثمانیہ کا حصہ رہے۔ روایت یہ بھی ہے کہ 2019 میں ترکیہ اور پاکستان کے انٹیلی جینس چیفس قریبی مسلم ممالک میں روابط کو بہتر بنانے کی منصوبہ بندی پر اتفاق کر چکے تھے جن میں ایک اب ترکیہ کے وزیر خارجہ تو دوسرے پاکستان کے فیلڈ مارشل۔ ترکیہ اور سعودیہ تعلقات کو سرد مہری سے گرم جوشی میں بدلنے کا اعزاز بھی اللہ نے پاکستان کے حصہ میں کیا اور اب اس معاہدہ نے مسلم دنیا کے لیے اتحاد، عزت اور وقار کے دروازے کھول دئیے ہیں اس کے مخالف یقیناََ پیچ و تاب بھی کھا رہے ہوں گے اور منصوبے بھی بنا رہے ہوں گے مگر صد شکر کہ آج ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کہ اللہ نے اگست کے مہینہ میں کہ شہدا کی قربانیوں کے صدقے پاکستان کو ایک اور اعزاز سے سرفراز کیا مگر اب اسے سنبھالنا اہلیان پاکستان، سیاسی قیادت اور بیوروکریسی کا فرض کہ کینہ پرور اب اپنا خبث باطن ہر طرح اور ہر طریق سے ظاہر کریں گے مگر شہدا کے مقدس خون کی حرمت پر یقین رکھنے والا ہر مسلمان جانتا ہے کہ قدرت پاکستان کے قیام اور اس کے استحکام کے لیے بہنے والے لہو کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

یہ بھی حقیقت کہ اس طرز کا دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے لیے اتنا سہل نہ ہوتا اگر امریکہ طاقت کے گھوڑے پر سوار ہو کر اس خطہ میں رسوائی کا ساماں نہ کیے ہوتا۔ اب بھی کسی وقت بالخصوص پاکستان کو دباو یا پابندیوں........

© Daily Urdu (Blogs)