menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Aqwam e Muttahida, Zinda Insano Ki Murda Tanzeem

34 0
20.09.2026

اقوام متحدہ، زندہ انسانوں کی مردہ تنظیم

غزہ کی 06 سالہ ہند رجب کا خاندان غزہ سے نکلنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی درندوں کی گولیوں کا شکار ہوگیا رجب کا امتحان ابھی باقی تھا۔ اس نے ہلال احمر سے کال ملائی دو گھنٹے بعد ہلال احمر کے رضا کار ننھی پری کی مدد کو پہنچے تو انہیں بھی اسرائیلی درندوں نے موت کی نیند سلا دیا جبکہ رجب زندگی و موت کی کشمکش میں آخر کار زندگی کی بازی ہار گئی۔ کئی دن بعد ریسیکو ٹیم کے ذریعے خبر دنیا تک پہنچی تو سوائے اقوام متحدہ کے سبھی کانپ اٹھے، نامور فلمی ستاروں کے ذریعے دنیا بھی آزردہ ہوئی اور امریکہ میں بھی کہرام مچا۔ مگر اقوام متحدہ کا پتھر دل نہ پسیجا۔

ایک بار پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 190 ممالک کے سربراہان جمع ہونے کو ہیں جس میں اسرائیلی درندگی پر ماتم ہوگا، امریکی سفاکیت پر بے جان قرارداد اور بھارتی بربریت پر روایتی مذمت۔ غزہ کے شہیدوں کا نوحہ پڑا جائے گا اور میناب کی بچیوں کا بھی۔ لبنان، شام عراق، فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کے قاتل آرام دہ نشستوں پر بیٹھ اقوام متحدہ اور مسلم دنیا کی بے بسی پر دل ہی دل میں مسکرائیں گے اور پھر عزم نو کے ساتھ درندگی و بربریت کی نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی پرشکوہ عمارت سے پرعزم نکلیں گے بعض طاقتور ممالک مذمت کی........

© Daily Urdu (Blogs)