Allah Pak Nidamatein Qabool Farmaye

اللہ پاک ندامتیں قبول فرمائے

لاکھوں کروڑوں درود و سلام آپ سرکار ﷺ کی ذاتِ اقدس پر۔

زندگی میں کچھ دوست ایسے مل جاتے ہیں جو یہ بات سمجھا جاتے ہیں کہ قدرت کے کیا راز ہیں اور اللہ تبارک و تعالی نے جو نظام انسانیت کے لیے وقف کیا ہے اُس میں سے کیسے عافیت سے گزر جانا ہے۔

ہمارے ایک بہت ہی اچھے دوست جن سے شناسائی کچھ زیادہ عرصے پر محیط نہیں ہے، انہوں نے ہمیں اِس قابل سمجھا کہ اپنے کچھ مسائل بیان فرمائیں اور اِس پہ مشورہ کریں، دوست دوست ہوتا ہے اِس میں عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی اُن کی عمر میری عمر سے بہت کم ہے اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، انہوں نے اپنا مسئلہ بیان کیا کہ تقریباََ چار سال ہو گئے ہیں لیکن کوئی اولاد نہیں ہے، جو لوگ نئے نئے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں اور شادی شدہ زندگی میں مسائل کا سامنا کرتے ہیں میرا ایک بنیادی سوال اُن سے ہوتا ہے کہ، آپ نے محبت کی شادی کی ہے۔

میرے اِس دوست کی بھی کچھ ایسی ہی کہانی ہے تفصیل تو انہوں نے نہیں بتائی لیکن میرے استفسار کرنے پر وہ گویا ہوئے کہ جی میری محبت کی شادی ہے، تو میرا اگلا سوال یہ تھا کہ کیا آپ........

© Daily Urdu (Blogs)