جشنِ صوفی تبسم                (4)

جشنِ صوفی تبسم کے پہلے دن کا آخری پروگرام ٹوٹ بٹوٹ چلڈرن فیسٹیول تھا جس میں تقریباً 45 چھوٹے بچوں اور بڑے آرٹسٹ بچوں نے حصہ لیا تھا جس کے ڈائریکٹر آغا شاہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوشے شاہد اور سلینہ شاہد تھیں۔ میک اپ آرٹسٹ رُشما، مومنہ حسن اور اُرواح تھے جبکہ گل مٹی، کائنات، شاداب الرحمن نے بیک سٹیج اسسٹ کیا۔سب سٹوڈنٹ نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم یافتہ ہیں اور صوفی تبسم اکیڈیمی سے منسلک ہیں۔ ٹوٹ بٹوٹ کی نظموں پر Animation Movies حمزہ نے تیار کی تھیں۔ پنجاب یونیورسٹی اور NCA نیشنل کالج آف آرٹس سے تعلیم یافتہ آرٹسٹوں نے ٹوٹ بٹوٹ کے بچوں، پرندوں اور جانوروں کے ملبوسات Costumiesاور (Faces) چہرے تیار کئے تھے۔ بچوں نے صوفی تبسم کی ٹوٹ بٹوٹ کی نظموں پر پرفارم کیا جس کی ریہرسل ایک ماہ صوفی تبسم اکیڈیمی میں ہوئی۔ صوفی تبسم کی ٹوٹ بٹوٹ کی نظموں کو خوبصورت میلوڈی کے ساتھ مبشر میوزیشن نے تیارکیا اس کی ریکارڈنگ 2000ء میں کی گئی پہلے کیسٹ پھر CDتیار کی گئی۔ بچوں نے 1، ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ2،ٹوٹ بٹوٹ کی موٹرکار3،ٹوٹ بٹوٹ کا بنگلہ4،ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی5ٹوٹ بٹوٹ کی آپاپر پرفارم کیا اورسامعین سے بے حدداد وصول کی۔ اس پروگرام میں راقم نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے اور بچوں سے صوفی تبسم پر سوالات کئے گئے صحیح جواب دینے پر صوفی تبسم کی........

© Daily Pakistan (Urdu)