بجٹ 2026-27ء اور عوام

بجٹ 2026-27ء کی آمد آمد ہے شوروغوغا بھی جاری ہے۔ ایران امریکہ اور اسرائیل لبنان کی جنگ کی خبریں تواتر سے ہمارے میڈیا میں شہ سرخیوں سے نشر ہو رہی ہیں، کسی کو کچھ پتہ نہیں کہ کیا ہو رہا ہے؟ ہمیں تو وہی کچھ پتہ چلتا ہے جو مغربی ذرائع سے ہم تک پہنچتا ہے بلکہ ہمیں وہی کچھ نظر آتا ہے جو دکھایا جاتا ہے جو پڑھایا جاتا ہے  جو کچھ ہو رہا ہے اس کی اصلیت ہمارے ادراک سے بالاتر ہے۔ ہمیں دکھایا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک احمق سا شخص ہے جو الٹی پلٹی باتیں کرتا رہتا ہے ایران سے شکست کھانے کے باوجود اسے دھمکیاں دیتا رہتا ہے کہ یوں کردوں گا میں ووں کردوں گا حالانکہ ایران نے امریکی بحری اڈوں اور بحری بیڑوں کابھرکس نکال دیا ہے۔ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے امریکی اسرائیلی و دیگر عرب ممالک کو تباہ و برباد کر دیا ہے وغیرہ وغیرہ،ہمارے ہاں یہ تاثر پیدا ہو گیا ہے کہ امریکہ جنگ ہار چکا ہے۔ ایران نے اسے شکست دے دی ہے، اسرائیل کا خاتمہ قریب ہے وغیرہ وغیرہ۔ ایسا تاثر پیدا کیا گیا اس میں مغربی ذرائع بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف اسرائیل لبنان میں سو سو اور دو دو سو اہداف پر بیک وقت حملے کررہا ہے تباہی پھیلا رہا ہے۔ اس کے درجنوں جہاز بیک وقت اپنے اہداف پر حملہ آور ہو رہے ہیں وہ اپنے ہی طے کردہ اہداف کے حصول میں مصروف عمل ہے ہم یہاں جنگ بندی، پھر اس کی خلاف ورزی، ثالثی، وزیراعظم، وزیرداخلہ کے ایران دوروں اور پھر فیلڈ مارشل کے........

© Daily Pakistan (Urdu)