حج 2024:مصائب و مسائل اور تجاویز

حج 2024ء ختم ہوا لیکن ان مصائب و مسائل کے قصے رفتہ رفتہ سامنے آرہے ہیں جن کا دنیا بھر کے تقریباً 18 لاکھ حاجیوں میں سے بیش تر کو سامنا کرنا پڑا۔ماضی میں شیاطین کو کنکریاں مارنے کے موقع پر بھگدڑ مچ جانے کی خبریں سامنے آیا کرتی تھیں جن میں بے شمار حجاج کرام کے جاں بحق ہونے کا ذکر بھیگے ہوئے لفظوں سے کیا گیا ہوتا تھا۔ سعودی حکومت نے بھگدڑ مچنے کے واقعات پر غور و خوض کیا تو اس کا حل یہ نکالا گیا کہ جانے اور آنے کے راستے الگ کر دیے۔جس راستے سے حجاج کرام جمرات پہنچتے ہیں،اب اسے واپسی کے لیے استعمال نہیں کر سکتے۔انھیں واپس دوسرے راستے سے آنا پڑتا ہے۔اس سے بھگدڑ مچنے کا سلسلہ تو بند ہو گیا لیکن حجاج کرام کے لیے منی' تک کا فاصلہ بڑھ گیا۔جوانوں کے لیے یہ فاصلہ بے معنی سہی لیکن بزرگوں، ضعیفوں، بیماروں اور خواتین کے لیے بہت مشکل پیدا ہو گئی ہے۔یہ لوگ موسم کی شدت اور سورج کی حدت برداشت نہیں کر پاتے۔ سو مضمحل ہو کر کسی نہ کسی جگہ گر جاتے ہیں۔ سعودی شرطے انھیں بے رحمی سے اٹھاتے ہیں اور چلتے رہنے پر مجبور کرتے ہیں۔شاید اسی عمل کا نتیجہ نکلا ہے کہ اس برس جمرات کی طرف جاتے اور ادھر سے واپس آتے ہوئے مختلف ملکوں کے تقریباً 577 حجاج کرام........

© Daily Pakistan (Urdu)