We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

اسمبلیوں میں کیسی بحثیں جاری ہیں؟

5 0 0
05.02.2019

جمہوری حکومت کے قیام کے بعد بھی پاکستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کا معاملہ ابھی تک تاخیر کا شکار ہے۔ اس کے بجائے وفاق میں حکومت اور حزب اختلاف بے نتیجہ بلا سبب بحثوں میں الجھے رہتے ہیں جس کی وجہ سے کئی مواقع پر قومی اسمبلی کے ایوان میں کشیدگی بھی پیدا ہوجاتی ہے جس پر قابو پانے کے لئے اخلاقی ضابطوں پر عمل در آمد کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کو ابھی اپنے اجلاس کرنا ہیں۔

صوبہ سندھ کی اسمبلی کے لئے ایسی ہی کسی کمیٹی کی شدید ضرورت ہے تاکہ ’’ پپو‘‘ اور چپو‘ ‘ جیسے قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے سے احتراز کیا جائے۔ یہ الفاظ گلی یا سڑک پر ادا کرنے سے مہذّب لوگ پرہیز کرتے ہیں۔ جب اراکین اسمبلی اور خصوصا قائد حزب اختلاف ایسے الفاظ استعمال کرتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے کہ اراکین کے پاس اصل مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹا نے کے لئے کچھ اور نہیں ہے۔

کیا پپو اور چپو جیسے الفاظ عوام کے مسائل سے تعلق ر کھتے ہیں ۔ کیا عدالتوں کے فیصلوں کے بغیر کسی کو چور، ڈاکو یا........

© Daily Pakistan (Urdu)