We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

ایم کیو ایم کا جلسہ

5 0 0
22.01.2019

ایم کیو ایم نے جمعہ کے روز حیدرآباد میں ایک جلسہ عام منعقد کیا۔ قائدین اور رہنماؤں کے خیال میں شرکاء کی حاضری اطمینان بخش تھی۔ شہر کی ایک گنجان آبادی لیاقت کالونی میں ایک بڑے میدان میں جلسہ عام کا انتظام کیا گیا تھا ۔ رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں کہا ریاستی جبر اور پابندیوں نے ایم کیو ایم کو اپاہج کردیا ہے لیکن ’’ ہم اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے‘‘۔

سوال یہ ہے کہ ایک ایسے موقع پر جب ملک میں عوام کی منتخب وفاقی اور صوبائی حکومتیں قائم ہیں جو سیاسی مبصرین کے خیال میں اطمینان بخش کام کر رہی ہیں حالانکہ وفاق میں تحریک انصاف اور صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی مخااف سیاسی قوتیں ان کے خلاف سر گرم ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے تو ن لیگ سے ہاتھ ملالیا ہے جس کا مقصد بقول آصف زرداری عمران خان کی حکومت کی ہر سطح پر مخالفت کرنا ہے۔

ایم کیو ایم وفاق میں تحریک انصاف کی اتحادی ہے اور مقررین نے اپنے سامعین کو بار بار یہ احساس دلایا کہ ایم کیو ایم کی وجہ سے ہی تحریک انصاف کی وفاقی حکومت قام ہوئی ہے۔

حالانکہ ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں صرف سات اراکین ہیں۔ تحریک نے وفاقی حکومت میں سندھ کو نمائندگی دینے کی خاطر ایم کیو ایم کو دو وزارتیں اور جی ڈی اے کو ایک وزارت دی ہے۔ صوبہ سندھ میں ایم کیو ایم حزب اختلاف میں شامل ہے۔

پاکستان معاشی طور پر سخت حالات سے گزر رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاشایات پر مشیر........

© Daily Pakistan (Urdu)