We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

آزادی اظہار کی اہمیت

2 0 0
15.01.2019

دو روز قبل ہی وزیر اعظم کے ذرائع ابلاغ پر مشیر خاص یوسف بیگ مرزا کی یہ رائے ٹی وی پر دیکھنے کو ملی کہ حکومت کی طرف سے اظہار رائے کی آزادی ہے۔ حکومت سے وابستہ کسی شخصیت کو یہ کہنے کہ ضرورت ہی کیوں پیش آئی کہ حکومت کی طرف سے اظہار رائے کی آزادی ہے۔ اس آزادی کی تو آئین پاکستان ضمانت دیتا ہے۔

جس بات یا چیز کی ضمانت آئین دیتا ہو تو وہ عوام کا حق بن جاتا ہے اور عوام کے حق کو یاد دلانا یا یقین دہانی بے معنی بات ہوا کرتی ہے یا پھر ایسی صورت حال پیدا کر دی جاتی ہے جس کے دوران لوگ یہ محسوس کرنے لگتے ہیں کہ انہیں اپنا حق استعمال کرنے کی آزادی نہیں ہے۔ پاکستان میں ریاستی سطح ہو یا حکومتی سطح یا عوامی سطح ، ان میں کہیں نہ کہیں کوئی قد غن ضرور ہے جو رائے کے اظہار کی آزادی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

ریاستی سطح یا حکومتی سطح پر بات کرنا اس لئے ضروری نہیں ہے کہ اخبارات ہوں ذرائع ابلاغ کے دیگر ذرائع، خصوصا ٹی وی چینل، ان میں جو کچھ کہا جا رہا ہے یا لوگ جو سنتے ہیں، وہ مکمل سچ نہیں ہوتا ہے۔ ادھورا سچ ہوتا ہے جس کی وجہ سے تشنگی محسوس کی جاتی ہے اور لوگ دوسرے ذرائع پر توجہ دینے لگتے ہیں۔ ایک زمانہ میں بی بی سی ریڈیو کی نشریات اسی لئے بہت بڑے........

© Daily Pakistan (Urdu)