We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

چیف جسٹس کے قابل تحسین اقدامات

4 0 0
04.01.2019

اکثر لوگوں کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے یہ شکایت ہے کہ وہ فیصلوں کے منتظر مقدمات کے فیصلے کرنے کی بجائے از خود نوٹس کے تحت مقدمات کی سماعت کر رہے ہیں ، جن کا اکثر معاملات میں کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے۔

ایسے ہی ایک صاحب سے جو شکایت کر رہے تھے ، میں نے سوال کیا کہ ان کے خیال میں چیف جسٹس کو کیا کرنا چاہئے اور وہ کیا نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے ٹالنے والا جواب دیا کہ انصاف کریں۔ میں نے دوبار سوال کیا کہ مثال دیں کہ کن مقدمات میں انصاف نہیں ہو رہا ہے۔

ان کے پاس جواب نہیں تھا۔

گزشتہ سالوں میں سپریم کورٹ نے جس انداز میں عوامی مسائل کو براہ راست سنا ہے، وہ تمام کے تمام عام لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیا تعلیمی اداروں میں فیسوں کا معاملہ غیر اہم ہےَ کیا پیشہ ورانہ کالجوں میں داخلوں اور بھاری فیسوں کا معاملہ اہمیت نہیں رکھتا ہے؟ کیا مختلف ہاؤسنگ کمپنیوں نے جس انداز میں الاٹمنٹ کے نام پر لوٹ مار کی ہے، اس معاملے کو نہیں دیکھنا چاہئے تھا؟ کیا بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کا وا گزار کرانا انصاف نہیں ہے؟ پینے کا زیر زمین پانی جس بے دریغ انداز میں بوتلوں میں بھر کر فروخت کیا جا رہا تھا اور اسے منرل واٹر کا نام دیا جارہا تھا، اہمیت کا حامل نہیں تھا؟ کیا غیر قانونی قبضوں کی زمینوں پر تعمیرات کا معاملہ نہیں دیکھا جانا چاہئے تھا؟........

© Daily Pakistan (Urdu)