We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

نصیرالدین شاہ کا خوف

9 0 1
25.12.2018

مشہور بھارتی فلمی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ آج کے بھارت میں (اپنے )بچوں کی طرف سے پریشان ہوں کہ کل کو اگر بچوں کو کسی بھیڑ نے روک کر پوچھ لیا بتا ؤ تم ہندو ہو یا مسلمان؟تو ان کے پاس تو کوئی جواب ہی نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی کے بڑھتے واقعات نے انہیں بچوں کی جانب سے فکر مند کر دیا ہے۔انہوں نے اپنی اہلیہ رتنا کو بچوں میں مذہبی تعلیم کی کمی کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

ایک ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنی اولاد کے بارے میں سوچ کر فکر ہوتی ہے کیونکہ ان کا مذہب ہی نہیں ہے۔مذہبی تعلیم مجھے ملی تھی مگر میری اہلیہ رتنا کو با لکل نہیں ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو مذہبی تعلیم نہیں دی کیونکہ میرا یہ ماننا ہے کہ اچھائی اور برائی کا مذہب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔مگر ہاں قرآن حکیم کی ایک آدھ سورت ضرور یاد کرائی۔ اگر ایسے ہی کسی برہم انتہا پسندوں نے بچوں کو روک کر ان کے مذہب کے بارے میں پوچھا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں انتہا پسندی کا ’زہر ‘پھیل چکا ہے جسے اب قابو کرنا مشکل ہے۔ہم دیکھ چکے ہیں اس ملک میں گائے کے کاٹنے پر تو ایکشن ہو تا ہے مگر ایک انسان قتل کر دیا جائے تو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوتا۔واضح رہے رواں ماہ ہی بھارتی ریاست اتر پردیشن میں گائے کو ذبح کیے جانے کے خلاف پرتشدد مظاہرے کیے گئے جس میں کئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی، جبکہ پولیس اسٹیشن بھی تباہ کر دیا گیا۔مظاہرین نے پولیس افسر سبودھ کمار کو قتل ،جبکہ ایک اور پولیس اہلکار کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

ان........

© Daily Pakistan (Urdu)