We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

شیخ رشیدنے مایوس کیا ، ریل گاڑیوں کی سہولتیں ختم

2 0 0
04.12.2018

وزراء کا تعارف اور شناخت ان کے محکموں کی کارکردگی ہوا کرتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تعریف یا تنقید ان کی کابینہ کے وزراء کے محکموں کی کارکردگی سے سامنے آئے گی۔ایک سو روز کا جو ہدف وزیراعظم نے مقرر کیا تھا ، اس پر تنقید ہو رہی ہے، لیکن ان کے وزیر اور مشیر مثبت پہلو بیان کر کے وزیراعظم کا دفاع کر رہے ہیں۔

ان ہی وزراء میں ایک شیخ رشید احمد بھی ہیں۔ موجودہ حکومت میں ریلوے کے وزیر مقرر ہوئے ہیں۔ ریلوے کی وزارت ماضی کی ایک حکومت میں ان کے پاس رہی ہے۔ توقع یہ تھی کہ ان کے دور میں ریل گاڑی کا سفر ان کے پیش رو سعد رفیق کے دور سے بہتر اور سہولتوں سے بھر پور ہوگا۔

ریل گاڑی کا سفر اب درمیانے اور غریب طبقوں سے تعلق رکھنے والے عوام کا سفر ہے کیوں کہ وزراء اور بڑے سرکاری افسران اپنی یا سرکاری مہنگی گاڑیوں کو اپنے سرکاری فرائض کی ادائیگی یا ذاتی ضرورتوں کے لئے استعمال کرتے ہیں یا ہوائی جہاز کے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔ وزراء اور سرکاری افسران کی ترجیحات کے پیش نظر ہی پاکستان میں ریل گاڑی ہو یا سرکاری تعلیمی ادارے یا ہسپتال ، ان کی حالت نا گفتہ بہ ہو گئی ہے اسی وجہ سے محکموں کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے۔

ریل گاڑی سے ایک سفر کرنے کا مجھے اتفاق ہوا۔ 27نومبر کو لاہور جانے اور واپس آنے کے لئے میں نے کراچی ایکسپریس کا انتخاب کیا۔ جاتے وقت تو ریل کا ڈبہ جس میں مجھے سفر کرنا پڑا، کچھ بہتر تھا لیکن واپسی پر تو اسی گاڑی میں ڈبہ خراب تھا، کمرے کی صفائی بھی نہیں تھی۔ بیٹھنے کی لوئر سیٹ کے کور پھٹے ہوئے تھے۔

سونے کے لئے مڈل یا بیچ کی سیٹوں کے ہک ٹوٹے ہوئے تھے ۔ کمروں کے دروازوں کی چٹخنی خراب تھیں۔ کمپارٹمنٹ کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ان میں سے تیز ہوا اندر آرہی تھی۔ واش روم میں کوئی سہولت حتی کہ پانی اور نلکوں کی حالت بھی خراب........

© Daily Pakistan (Urdu)